اس دن کو

قسم کلام: متعلق فعل

معنی

١ - انھیں حالات کو سوچ کر، اسی انجام پر نظر کر کے۔  ہے تیرہ روز اپنا لڑکوں کی دوستی سے اس دن ہی کو کہے تھا اکثر پدر ہمارا      ( ١٨١٠ء، میر، کلیات، ١٤٧ )

اشتقاق

سنسکرت کے لفظ 'اِس' کے ساتھ اسم ظرف زماں 'دن' اور کو بطور حرف استعمال کیا گیا ہے۔ اردو میں ١٨١٠ء کو میر کے کلیات میں مستعمل ملتا ہے۔